سابق وزیراعظم کاشانداراستقبال

سابق وزیراعظم کاشانداراستقبال

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سیاسی قائدین کی آمد پر کارکنوں کی جانب سے بڑھ چڑھ کر استقبال کیا جاتا ہے لیکن پی پی کے جیالوں نے اس کام میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا ۔ سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف آئے تو جیالوں نے انہیں پھولوں میں لاد دیا، تصاویر سوشل میڈیا پر آئیں تو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں۔سابق وزیر اعظم

راجہ پرویز اشرف کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ کسی سیاسی ڈیرے پر بیٹھے ہیں۔ جب وہ یہاں آئے تو جیالوں نے انہیں پھولوں میں لاد دیا۔ ایک تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ راجہ پرویز اشرف کے گلے میں اتنے ہار پہنائے گئے ہیں کہ ان کا مسکرانا بھی مشکل ہوچکا ہے جبکہ ان کی گود میں بھی پھولوں کے ہاروں کا ڈھیر پڑا ہوا ہے۔دوسری تصویر میں بہت ہی ”نازک صورتحال“ ہے ، اس میں سابق وزیر اعظم کے ہمراہ ایک اور شخصیت بھی بیٹھی ہوئی ہیں ۔ تصویر دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ پہلے دونوں کو ایک صوفے پر بٹھایا گیا اس کے بعد جیالوں نے ان پر گلاب کے پھولوں کی پتیاں لا د دیں۔پھولوں کی پتیوں میں ڈوبنے کے بعد جب تصویر کھنچوانے کی باری آئی تو سابق وزیر اعظم تو چہرے پر مسکراہٹ لانے میں کامیاب ہوگئے لیکن ان کے ساتھ بیٹھے ہوئے بزرگ کا تو سانس لینا بھی محال لگ رہا ہے،ان کی تو ان پھولوں کے بوجھ سے آنکھیں ہی نہیں کھل رہیں۔ سوشل میڈیا پر یہ تصاویر تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہیں اور لوگ ان پر طرح طرح کے تبصرے کر رہے ہیں ۔

You May Also Like

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے