ریلوے ٹریک پر پتھر کیوں ڈالے جاتے ہیں

لاہور(نیوزڈیسک)ریل گاڑی کا سفرسستا اور تیز سمجھاجاتاہے اور پاکستان میں ایک شہر سے دوسرے شہر جانے کیلئے عوام زیادہ تر ٹرینوں پر ہی انحصار کرتے ہیں کیونکہ یہ بس یا گاڑی کی نسبت ایک محفوظ سفر بھی ہے تاہم ٹرینوں میں تاخیر کے باعث عوام اس سے ناخوش بھی نظر آتے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق آپ نے ٹرین کے ٹریک پر پڑی یہ بجری تو

ہزاروں بار دیکھی ہو گی لیکن کبھی آپ نے یہ سوچاہے کہ اس کا مقصد کیاہے ؟ تاہم یہ سوال ہر کسی کے ذہن میں ضرورآ تاہے اور آج ہم آپ کو اس کا فائدہ بھی بتائیں گے ۔ ٹرین کے ٹریک پر ڈالے گئے ان پتھروں کے تیز کونے ٹریک پر بچھے لکڑی کے تختوں کو پھسلنے سے روکتے ہیں ، 200 سال پہلے انجینئرز نے ٹریک بچھانے کے بعد اوپر بڑی مقدار میں بجری کو بھر دیا جس کے بعد ٹرین کوٹریک پر چلانے کا کامیاب تجربہ کیا گیا تاہم صدیوں پرانے اس عمل میں تاحال کوئی تبدیلی نہیں آ سکی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے