ریحام خان کا تیسری شادی کا فیصلہ ، اس بار دلہا کون اور پاکستان کے کس شہر سے ہوگا؟ تمام تفصیلات سامنے آگئیں

لندن(نیوزڈیسک) تازہ ترین اطلاعات کے مطابق عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی تیسری شادی کی افواہیں سرگرم ہیں، بتایا گیا ہے کہ ریحام خان عنقریب لندن کے ایک بزنس مین سے تیسری شادی کی تیاریوں میں ہے، بزنس مین امپورٹ ایکسپورٹ کا کاروبار کرتا ہے اورپاکستان کے شہر گوجرانوالہ کا رہائشی ہے

، ریحام نے شادی کے لیے شرط عائد کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو ساتھ رکھیں گی- اطلاعات کے مطابق بزنس مین کی یہ دوسری شادی ہے اور پہلی شادی سے ان کے تین بچے ہیں تاہم وہ ریحام کی شرط قبول کرنے کے لیے تیار ہیں- ذرائع کے مطابق دسمبر کے پہلے ہفتے میں ریحام خان تیسرے نکاح کے بندھن میں بندھ سکتی ہیں۔ ۔ریحام خان مانسہرہ کے رہائشی ڈاکٹر نیئر رمضان کی بڑی بیٹی ہیں، انکی پیدائش والد کی لیبیا میں ملازمت کے دوران 4 اپریل 1974 کو ہوئی تھی۔ ریحام خان کی پہلی شادی ان کے پھوپھی زاد کزن ڈاکٹر اعجاز الرحمان سے ہوئی، ریحام خان کے شعبہ صحافت سے منسلک ہونےے بعد انکے سسر اور شوہر سے شدید اختلافات پیدا ہوگئے تھے اور اسی بنا پر علیحدگی ہوئی، ریحام خان کے سابق شوہر سے 3 بچے ہیں۔ نکاح کے وقت ریحام خان کی عمر 18 سال اور نکاح کی تاریخ 23 جولائی 1992 ہے۔پہلے شوہرسے طلاق کے بعدریحام خان کی شادی عمران خان کے ساتھ ہوئی ۔میڈیامیں بات لیک کی گئی لیکن کپتان نے پہلے توانکارکردیالیکن بعدمیں یہ بات سامنے آئی کہ انہوں نےریحام سے شادی کرلی ہے اوراس کی تصدیق بھی ہوگئی ۔ریحام اورعمران کی شادی زیادہ عرصہ نہ چل سکی کپتان نے ریحام پران کوجان سے مارنے کاالزام لگایا۔عمران نے ریحام کوطلاق دیدی اب ریحام کی تیسری شادی کی خبریں چل رہی ہیں۔

You May Also Like

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے