روزانہ پیدل چلنےسےموت قریب نہیں آتی، تحقیق

روزانہ پیدل چلنےسےموت قریب نہیں آتی، تحقیق

ہفتے میں 150 منٹ تک ورزش یا جسمانی مشقت قبل ازوقت موت کو دور کرتی ہے اور کئی امراض سے بچاتی ہے۔تحقیق کے مطابق ہفتے میں 5 دن صرف 30 منٹ روزانہ پیدل چلنے سے قبل ازوقت موت کو بہت حد تک ٹالا جاسکتا ہے اور ایک بہت بڑے مطالعے کے بعد یہ نتیجہ نکالا گیا ہے۔اس مطالعے یا سروے کےلیے دنیا کے 17 ممالک کے

ایک لاکھ 30ہزار سے زائد افراد کا ایک طویل عرصے تک جائزہ لیا گیا ہے۔ اس مطالعے میں ورزش، چہل قدمی اور اموات کے درمیان تعلق تلاش کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ مطالعے کے آغاز میں شرکا سے ان کی معاشی سماجی کیفیت، بیماریوں، طرزِ زندگی اور غذا کی معلومات حاصل کی گئی ہیں۔ سب سے بڑھ کر ان سے ورزش کے متعلق سوالات کیے گئے تھے۔ان شرکا سے تین سال کے اندر تک امراضِ قلب و بلڈ پریشر اور سات برس کے اندر اموات کا جائزہ لیا گیا۔ یہ تحقیق کینیڈا کی مک ماسٹر یونیورسٹی کے اسکاٹ لیئر اور ان کے ساتھیوں نے کی ہے۔انہوں نے اس طویل تحقیق کے بعد کہا ہے کہ اگر آپ ہفتے میں صرف 150 منٹ تک کوئی جسمانی مشقت، جاگنگ یا چہل قدمی کرتے ہیں تو اس سے کئی امراض دور ہوتے ہیں اور عمر بڑھتی ہے۔اس عمل کے ذریعےقبل ازوقت موت کا خطرہ 28 فیصد تک کم ہوجاتا ہےکیونکہ آپ جتنے زیادہ سرگرم رہیں گے آپ کی صحت اتنی ہی بہتر رہے گی ۔

You May Also Like

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے