راجستھان میں پنڈت نے مسلمان لوک گلوکار کو قتل کر دیا

اجستھان (نیوز ڈیسک )پنڈت نے الزام لگایا کہ احمد خان بھجن غلط پڑھ رہا ہے ، تلخ کلامی کے بعد ساتھیوں سمیت حملہ کر کے احمد خان کو مار ڈالا اور فرار ہوگیا بھارت کی ریاست راجستھان میں ایک پنڈت کے ہاتھوں مسلمان لوک گلوکار کے قتل کے بعد کشیدگی پھیل گئی ، دو سو سے زائد مسلمان اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہو گئے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست

راجستھان کے گاؤں ڈنٹل میں پنڈت رمیش سوتھر نے گلوکار احمد خان کو ستائیس ستمبر کو قتل کر دیا ۔ احمد بھجن گا رہا تھا کہ پنڈت نے الزام لگایا کہ وہ غلط گا رہا ہے ۔ اس بات پر دونوں میں تلخی ہوئی اور پنڈت رمیش اور اس کے ساتھیوں نے احمد کو مار ڈالا ۔ واقعے کے بعد گاؤں میں کشیدگی پھیل گئی اور خوفزدہ مسلمان جان بچانے کے لئے گھر بار چھوڑ گئے ۔ حالات پر قابو پانے کے لئے حکومت نے پیرا ملٹری فورس کے اہلکار گاؤں میں تعینات کر دیئے ۔ پولیس کے تفتیشی افسر گوروو یادو کے مطابق پنڈت رمیش کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ اس کے ساتھی مفرور ہیں ۔

You May Also Like

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے