دنیا کا اختتام

پروفیسر سٹیفن ہاکنگ جو کہ ایک ملحد سائنس دان ہے اپنے پیشن گوئی کی وجہ سے ہر وقت خبروں میں رہتے ہیں ۔ حال ہی میں انہوں نے ایک ایسی بات کہ دی کہ سارے سائنس دان پریشان ہو گئے ۔ موصوف پہلے بھی دنیا کے مستقبل کے متعلق کئی پیش گوئیاں کر چکے ہیں اور اب انہوں نے ہماری زمین کے خاتمے کے متعلق ایک ایسی پیش گوئی کر دی ہے کہ آدمی سن کر ہی لرز جائے۔

رپورٹ کے مطابق طبیعات دان پروفیسر سٹیفن کا کہنا ہے کہ ”ہماری زمین 2600ءمیں آگ کا گولہ بن جائے گی اور اس کی وجہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی اور اس کی توانائی کی ضروریات ہوں گی۔ اس وقت صرف وہی لوگ زندہ بچیں گے جو زمین کو چھوڑ کر کسی اور سیارے پر چلے جائیں گے۔“
پروفیسر سٹیفن کا کہنا تھا کہ ”مجھے امید ہے کہ چھوٹے خلائی جہاز، جنہیں روشنی کی شعاعیں آگے دھکیل کر چلائیں گی، لوگوں کو ہمارے نظام شمسی کے قریب ترین سٹار سسٹم ’الفا سینٹوری‘ (Alpha Centauri)تک پہنچا سکتے ہیں۔ ایسا سسٹم ایک گھنٹے سے بھی کم وقت میں مریخ تک اور چند دن میں پلوٹو تک انسان کو لیجا سکتا ہے۔تب یہ خلائی جہاز استعمال کرتے ہوئے انسان زمین چھوڑ کر کسی دوسرے سیارے پر چلا جائے گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے