خواجہ سعد رفیق کے حلقہ بندیوں پر اعتراضات

لاہور(ویب ڈیسک)الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کے رہنماء خواجہ سعدرفیق کے حلقہ بندیوں پراعتراضات کوبے بنیاد قرار دے دیا۔ الیکشن کمیشن حکام کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کوفائدہ پہنچانےکا الزام انتہائی افسوسناک ہے،حلقہ بندیاں میرٹ پر کی گئیں،سیاستدان الیکشن کمیشن کومتنازع بنانے سے گریزکریں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے

خواجہ سعدرفیق کے حلقہ بندیوں پراعتراضات کوبے بنیاد قراردیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ حلقہ بندیاں مکمل میرٹ اورکسی کوفائدہ یا نقصان پہنچانے کیلئے نہیں کی گئیں۔الیکشن کمیشن پر پی ٹی آئی کو فائدہ پہنچانے کا الزام انتہائی افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاستدان ایسے بےبنیاد الزامات سے الیکشن کمیشن کومتنازع بنانے سے گریزکریں۔ واضح رہے مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء سعد رفیق نے الیکشن کمیشن پر پی ٹی آئی کو فائدہ پہنچانے کا الزام لگایا تھا۔ دوسری جانب بتایا گیا ہے کہ خواجہ سعد رفیق اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ایک دوسرے کے مقابلے میں الیکشنلڑیں گے۔افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ خواجہ سعد رفیق نے عمران خان کے مقابلے میں الیکشن لڑنے سے انکار کردیا ہے ۔جبکہ سردار ایاز صادقنے علیم خان کے مقابلے میں میداں سے اترنے سے انکار کردیا ہے۔ خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ الیکشن کا سب سے بڑا دنگل لڑنے کی تیاری کررہاہوں ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے مقابلے میں الیکشن لڑ رہا ہوں۔ الیکشن نہ لڑنے کی افواہیں بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے عوام کی خدمت کی ہے۔ عوام کی سپورٹ کی بدولت بھاری ووٹوں سے الیکشن جیتوں گا۔

دوسری جانبمسلم لیگ ن نے اپنے انتخابی امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دے دی ہے۔ ن لیگ اپنے انتخابی امیدواروں کا اعلان جلد کردے گی۔ واضح رہے کہ اس سےقبل نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیر ریلویز اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے آئندہ عام انتخابات میں عمران خان کے مدمقابل الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ میرے انتخابی حلقے کی چیر پھاڑ کر دی گئی، عمران خان جس حلقے سے انتخاب لڑیں گے، میں مقابلہ کروں گا۔خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ حلقہ بندیوں کے باوجود مسلم لیگ (ن) کا ووٹ بینک متاثر نہیں ہو گا، نواز شریف کا جمہوری بیانیہ ہی انتخاب میں بکے گا۔ان کا کہنا تھا کہ شدید مشکلات میں بھی نواز شریف کی ثابت قدمی مخالفین کو پریشان کئے ہوئے ہے۔ شریف قیادت پر کرپشن کے الزمات لوگ سچ ماننے کو تیار نہیں، ہماری اصل طاقت عوام کے اندر پیدا شدہ شعور ہے۔ نواز شریف کی مقبولیت پر ٹارگٹ کرنے والے پریشان ہیں۔(م،ش)

یہ بھی پڑھیں:آصف زرداری نے حامد سعید کاظمی سے ملاقات کرکے انہیں تحریک انصاف کے خلاف کیا کام کرنے کو کہا جس سے کاظمی صاحب نے انکار کر دیا ؟ شاہ محمود قریشی کا دھماکہ خیز انکشاف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے