حکومتِ وقت کو چیلنج

حکومتِ وقت کو چیلنج کرنے والا صحافی منظر سے غائب ۔۔۔ شاہد مسعود سے متعلق تشویش ناک خبر آ گئی زینب قتل کیس کے ملزم عمران کے بینک اکاؤنٹس کا دعویٰ کرنے والے اینکر پرسن شاہد مسعود آج بھی جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔اینکرپرسن شاہد مسعود نے ملزم عمران کے 37 بینک اکاؤنٹس کا دعویٰ کیا تھا جس پر وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لے کر جے آئی ٹی کو معاملے

کی تحقیقات کا حکم دیا تھا جب کہ سپریم کورٹ نے بھی انہیں طلب کرلیا ہے۔تاہم جے آئی ٹی اور اسٹیٹ بینک نے ملزم عمران کے کسی بھی کمرشل بینک میں اکاؤنٹ کی تردید کردی ہے۔جے آئی ٹی کا اجلاس ذرائع کے مطابق زینب قتل کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کا اجلاس ہوا جس میں ملزم عمران کے 37 بینک اکاؤنٹس کا دعویٰ کرنے والے اینکر پرسن شاہد مسعود تحقیقاتی ٹیم کے سامنے آج بھی پیش نہیں ہوئے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی زیرصدارت کابینہ کمیٹی برائے امن وامان کا اجلاس ہوا جس میں زینب قتل کیس کی تفتیش کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جب کہ اس دوران ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اور مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ آرپی او ملتان نے بریفنگ دی۔اس موقع پر شہبازشریف نے کہا کہ ہمارے لی ےیہ کیس ایک ٹیسٹ کی حیثیت رکھتا ہے، تفتیش میں انصاف کے تقاضے ہر صورت پورے کیےجائیں گے، کسی کو شفاف تحقیقات پر اثر انداز ہونے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ابہام پیداکرنے کی کوشش کرکے پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچایا گیا، پنجاب حکومت نےانصاف کے منافی کوئی کام کیا ہے اور نہ کسی کو کرنے دیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے