ثناءمیر کو ون ڈے کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے ہٹا دیا گیا

ثناءمیر کو ون ڈے کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے ہٹا دیا گیا

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویمنز کرکٹ ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کرتے ہوئے ثناءمیر کو ون ڈے کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے ہٹا دیا گیااوربسمہ معروف کو ون ڈے کی کپتانی سونپ دی گئی،میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیم منیجر عائشہ اشعر کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیااس کے علاوہ ویمنز کرکٹ

ٹیم کی جی ایم شمسہ ہاشمی اورچیف سلیکٹر محمد الیاس سمیت سیکشن کمیٹی کوبھی فارغ کردیاگیاہے،نئے جی ایم کی تقرری تک عائشہ اشعر قائم مقام جی ایم ہوں گی۔چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ ویمنز کرکٹ ٹیم میں تبدیلیوں کا فیصلہ کافی سوچ بچار کے بعد کیا گیا ،ثنامیر کی خواتین کرکٹ ٹیم کیلئے خدمات قابل ستائش ہیں ،ثنا میر ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی میں کھلاڑی کی حیثیت سے دستیاب ہوں گی۔ واضح رہے کہ بسمہ معروف پہلے ہی ٹی ٹوینٹی ٹیم کی کپتان ہیں،پی سی بی نے انہیں ون ڈے کرکٹ ٹیم کی کپتانی بھی سونپ دی ہے ۔

You May Also Like

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے