تین چابیوں سےکھلنے والامنفردتالہ

تالے(نیوزڈیسک) کا ذکر آئے تو قیمتی چیزوں کی حفاظت ذہن میں آتی ہے،ہر تالے کی ایک چابی ہوتی ہےجبکہ چور بغیر چابی کے بھی تالا کھولنے کا ماہر مانا جاتا ہے۔ گھر ،سائیکل ، موٹر سائیکل سمیت کئی طرح کی قیمتی چیز ہیں، جن سے جدا ہوتے ہوئے آپ انہیں تالہلگانا ضروری سمجھتے ہیں، تاکہ آپ کی واپسی تک وہ سامان اور چیز محفوظ رہے ۔آپ کے گھرکے قریبی بازاروں اب تک نت نئے انداز کے تالے دستیاب ہیں،جن کے ساتھ آپ کو

عمومی طور پر 3 چابیاں ملتی ہیں،جن میں سے ایک آپ خود رکھتے ہیں،دوسری اہلیہ کے سپرد کرتے ہیں اور تیسرچابی کیا کیا کرتے ہیں؟آپ تیسری چابی کو خفیہ ( مگر یاداشت کے خانے میں محفوظ) جگہ پر چھپادیتے ہیں تاکہ وقت ضرورت کام آسکے۔ کیا آپ نے اب تک ایسا کوئی تالہ دیکھاہے، جسے کھولنا چور کے لئے ناممکن ہو؟نہیں ناں !لیکن ایک ایسا تالہ جس کی مضبوطی دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے ،وہ اس ویڈیو میں آپ کےلئے پیش کررہے ہیں۔بات تالے کی مضبوطی کی بھی نہیں ،اصل چیز تو یہ ہے یہ تالہ ایک چابی سے نہیں کھلتا،بلکہ اسے کھولنے کےلئے تین چابیاں ایک ساتھ لگانی پڑتی ہیں۔حیران ہوگئےنہ !جس نے بھی یہ تالہ بنایا ہے یقینی طور پر انجینئرنگ کا ایک شاہکار ہے،اس تالے کی ویڈیو اب تک لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں اور خوب سراہارہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے