بیگم کلثوم نواز کی طبیعت مزید بگڑنے کی اطلاعات

بیگم کلثوم نواز کی طبیعت مزید بگڑنے کی اطلاعات

لندن (نیوز ڈیسک) بیگم کلثوم نواز کی طبیعت مزید بگڑنے کی اطلاعات،نواز شریف آج رات لندن روانہ ہو سکتے ہیں ، نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی طبیعت مزید بگڑ گئی ہے جس کی اطلاع نواز شریف کو دے دی گئی ہے اور وہ آج رات لندن روانہ ہو سکتے ہیں۔واضح رہے کہ

بیگم کلثوم نوا زگلے میں کینسر کے باعث لندن میں زیر علاج ہیں اور ان کی 3 سرجریاں ہو چکی ہیں جبکہ ان کی کیموتھراپی ابھی شروع ہونا ہے۔ پانامہ کیس میں نااہل ہونے والے سابق وزیر اعظم نواز شریف کل وطن واپس پہنچے تھے۔اس موقع پر بینظیرانٹرنیشنل ایئرپورٹ کےاندر،باہراورپارکنگ ایریا میں سیکیورٹی کے سخت ترین اقدامات کیے گئے۔نوازشریف کے استقبال کے لیے مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والےاسپیکرقومی اسمبلی ایازصادق سمیت وفاقی وزراء بڑی تعداد میں ایئرپورٹ پہنچے جن میں طارق فضل چوہدری،سعد رفیق مشاہد اللہ ،انوشہ رحمان ،ڈپٹی اسپیکر مرتضیٰ جاوید،مائزہ حمیدخرم دستگیر ،پرویز رشید،طلال چوہدری اور میئر اسلام آباد شامل ہیں۔ان کی گاڑی راول لاؤنج سے ایئرپورٹ کے اندر پہنچائی گئی‘ جہاں سے وہ پنجاب ہاؤس چلے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے