بین الاقوامی حالات میں ڈرامائی تبدیلی

بین الاقوامی حالات میں ڈرامائی تبدیلی۔۔۔۔وہابیت کو کیوں اور کس کے کہنے پر فروغ دیا گیا؟َ سعودی ولی عہد نے شرمناک اعتراف کر تے ہوئے اصل حقیقت دنیا کے سامنے رکھ دی۔۔۔۔۔۔ریاض ( مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی ولی عہد نے نیا پینڈورا باکس کھول دیا ہے۔ محمد بن سلمان نے اعترا ف کرتے

ہوئے کہا کہ سرد جنگ کے زمانے میں روس کا مقابلہ کرنے کے لیے مغرب کے کہنے پر وہابی ازم کو فروغ دیا گیا تھا۔تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد نے وہابیت کی سعودی پشت پناہی کے حوالے سے تہلکہ خیز انکشاف کر ڈالا۔انہوں نے امریکہ قیام کے دوران امریکی خبررساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ سرد جنگ کے دور میں جب روس کا اثر و رسوخ تیزی سے بڑھ رہا تھااس موقع پر مغرب کی جانب سے سعودی عرب کو درخواست کی گئی کہ وہ روس کا مقابلہ کرنے کے لیے دنیا بھر میں موجود مدارس کو فنڈنگ کرے تا کہ وہابیت کو فروغ دیا جا سکے۔محمد بن سلمان نے اعترا ف کرتے ہوئے کہا کہ سرد جنگ کے

زمانے میں روس کا مقابلہ کرنے کے لیے مغرب کے کہنے پر وہابی ازم کو فروغ دیا گیا ۔اس پر بات کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ بعدمیں سعودی عرب نے وہابیت کو فروغ دینے والے مدرسوں کو فنڈنگ دینا روک دی لیکن کچھ سعودی تنظیموں نے ایسا کرنا جاری رکھا جس کا براہ راست سعودی حکومت سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے