بھارت کا طویل القامت پولیس اہلکار

ْنئی دہلی۔ (نیوزڈیسک) بھارتی نوجوان جگدیپ سنگھ دنیا کے سب سے طویل القامت پولیس اہلکار ہے ۔ بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق پنجاب کے شہر امرتسر میں پیدا ہونے والے پولیس اہلکار جگدیپ سنگھ کاقد 7فٹ 6انچ ہے اور وہ گزشتہ 18سال سے پنجاب پولیس میں تعینات ہے۔ان کے جوتے کا سائز 19نمبر جبکہ جسمانی وزن190کلوگرام ہے۔35سالہ

جگدیپ کا کہنا ہے کہ مجھے دنیا کاسب سے طویل القامت پولیس مین ہونے پر فخر ہے تاہم طویل القامت ہونے پر روز مرہ کی زندگی میں دشواریوں کا سامنا رہتا ہے جنہیں وہ خوش اسلوبی سے برداشت کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ شادی کیلئے لڑکی کی تلاش تھی، قسمت سے زندگی کی ہمسفر سکھبیر کور مل گئی ہیں۔ جس کا قد 5 فٹ 11انچ ہے۔اہلیہ سکھبیر کور کا کہنا ہے کہ مجھے یہ جان کر بے حد خوشی ہوئی کہ میرے شوہر دنیا کے سب سے لمبے پولیس اہلکار ہیں، ہم دونوں کا ہر جگہ استقبال ہوتا ہے۔ جگدیپ سنگھ کی والدہ گورشندر نے کہا کہ ہمیں ہونہار بیٹے پر فخر ہے۔ لمبا قدبیشک قدرت کا انعام ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے