بھارتی حملےکے بعد پاک فوج نے دشمن پر کہرام برپا کردیا ، بھارتی فوج لاشیں چھوڑ کر بھاگ گئ

بھارتی حملےکے بعد پاک فوج نے دشمن پر کہرام برپا کردیا ، بھارتی فوج لاشیں چھوڑ کر بھاگ گئ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی اشتعال انگیزی سے 4 خواتین سمیت 6 پاکستانی شہری شہید جب کہ 26 زخمی ہوگئے ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے مستقل سیزفائرکی خلاف ورزیاں جاری ہیں اوربھارتی فوج نے ورکنگ باؤنڈری پر چارواہ اورہرپال سیکٹرمیں شہری آبادی کونشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں

بھارتی اشتعال انگیزفائرنگ سے 4 خواتین سمیت 6 شہری شہید جب کہ 15 خواتین اور پانچ بچوں سمیت26ہری زخمی ہوگئے۔آئی ایس پی آرکے مطابق پنجاب رینجرز کی جانب سے بھارتی فوج کی فائرنگ کا موثر جواب دیا گیا اور جوابی کارروائی میں بھارت چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔اطلاعات ہیں کہ بھارتی بٹالین ہلاک ہونے والےساتھیوں کی لاشیں چھوڑ کر بھاگ گئی دشمن کی پوسٹوں سے دھویں کے بادل اٹھ رہے ہیں۔تاحال بھارتی حکام کی جانب سے فوجی ہلاکتوں کی تصدیق نہیں کی گئی۔

You May Also Like

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے