بڑی جنگ کی تیاری، امریکہ نے اپنا سب سے خطرناک اور طاقتور ترین لڑاکا طیارہ اڑا دیا، مسلسل پرواز کا حکم کیونکہ۔۔۔ انتہائی خطرناک خبر آ گئی

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ نے اپنا خطرناک ترین لڑاکا جہاز فضاء میں بھیج دیا ہے، تفصیلات کے مطابق امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی فوج کو شمالی کوریا کے خلاف جنگ کے لیے تیار رہنے کا حکم دیاہے امریکی صدر کی اس ہدایت کے بعد امریکہ نے اپنا خطرناک لڑاکا طیارہ

فضا میں بھیج دیا ہے اور اسے مسلسل پرواز کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے، ڈیلی سٹار نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ یہ ای 6 بی جہاز خاص طور پر ایٹمی جنگ کے لیے تیار کیاگیاہے اس جہاز کے ذریعے امریکہ دنیا کے کسی حصے پر بھی ایٹمی بم گرانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ایئر ٹریفک کی مانیٹرنگ کرنے والی ویب سائٹ ایئربارن کا اس بارے میں کہنا ہے کہ اس وقت امریکہ کے 4 ای 6 بی طیارے مشرقی اور مغربی کناروں پر مسلسل پرواز کر رہے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکہ نے شمالی کوریا کو ایٹمی تجربات سے روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی مگر وہ مسلسل ایٹمی تجربات کرتا رہا، اسی وجہ امریکہ نے دنیا کا انتہائی خطرناک جنگی جہاز فضاء میں بھیج دیا ہے، رپورٹ میں کہنا ہے کہ اس سے دنیا تیسری ایٹمی جنگ کے دہانے پر ہے، ماہرین کا اس سلسلے میں کہناہے کہ امریکہ کے صدر ٹرمپ کیونکہ شمالی کوریاپر حملے کی منصوبہ بندی میں مصروف ہیں اس لیے یہ جنگ ممکنہ طور پر اسی سال شروع ہو سکتی ہے۔ماہرین کا اس سلسلے میں کہناہے کہ امریکہ کے صدر ٹرمپ کیونکہ شمالی کوریاپر حملے کی منصوبہ بندی میں مصروف ہیں اس لیے یہ جنگ ممکنہ طور پر اسی سال شروع ہو سکتی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے