بلوچستان:ایف سی کی کارروائیاں، بھاری اسلحہ برآمد

ایف سی نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائیاں کی

ایف سی نے بلوچستان کے علاقے کولہو سمیت دیگر علاقوں میں کارروائیوں کے دوران بھاری اسلحہ برآمد کرکے صوبے کو دہشت گردی کے ایک بڑے واقعے سے بچالیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایف سی نے بلوچستان کے مختلف علاقوں گراندانی، کوہلو، غازی نواللہ اور اوچ نصیرآباد میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائیاں کیں۔

فوٹو:آئی ایس پی آر
فوٹو:آئی ایس پی آر

رپورٹ کے مطابق ایف سی نے بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا جس میں 1300 کلوگرام بارودی مواد بھی شامل ہے جس کو صوبے میں دہشت گردی کی مختلف کارروائیوں میں استعمال کیا جانا تھا۔

سیکورٹی فورسز نے بارودی مواد کے علاوہ سب میشن گنز، راکٹ اور ہینڈ گرینیڈ سمیت دیگر اسلحہ بھی برآمد کرلیا۔

کارروائیوں کے دوران اہم علاقوں کے نقشوں کے علاوہ مواصلاتی نظام بھی حاصل کرلیا گیا ہے۔

بلوچستان: ایف سی کی کارروائی،2ہزارکلوگرام دھماکاخیز مواد برآمد

خیال رہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں جبکہ ماضی میں بھی سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔

رواں سال جولائی کےآخر میں ایف سی نے بلوچستان کے علاقے قلعہ عبداللہ میں آپریشن ردالفساد کے تحت کارروائی کے دوران ایک گاڑی سے 2 ہزار کلوگرام دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا تھا جبکہ دو مشتبہ فراد کو بھی حراست میں لیا تھا۔

اپریل میں پاک فوج نے چمن کے قریب آپریشن کے دوران افغانستان سے پاکستان آنے والی بارود سے بھری ایک گاڑی پکڑلی تھی۔

You May Also Like

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے