ایک خاتون کے 11شوہر

صومالیہ میں شدت پسند گروہ الشباب کے جنگجوؤں نے ایک خاتون کو سنگسار کر دیا۔ اس پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ اس کے متعدد شوہر ہیں۔خبر رساں اداروں کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ صومالیہ کے زیریں شبیلی ریجن میں ایک تیس سالہ خاتون شکریہ عبداللہ کو پتھر مار مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ اس سنگساری کو دیکھنے کی خاطر درجنوں افراد وہاں موجود تھے۔اس خاتون کےبارےمیں بتایا گیا ہے

کہ اس کے گیارہ شوہر تھے۔ شبیلی ریجن میں شدت پسند گروہ الشباب کے گورنر محمد ابو عثمان نے روئٹرز کو بتایا کہ اس خاتون کے نو شوہروں نے ایک عدالت میں بیان دیا تھا کہ شکری ان کے نکاح میں ہے۔ ان میں شکری کا قانونی خاوند بھی شامل تھا۔ ان کی موجودگی میں اسے سنگ سارکیا گیا۔الشباب نامی انتہا پسند گروہ صومالیہ میں اسلامی قوانین کے نفاذ کی خاطر مسلح بغاوت جاری رکھے ہوئے ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے