اڈیالہ جیل کی صفائی ،خاص کمرے تیار

اڈیالہ جیل کی صفائی ،خاص کمرے تیار ،یہ کن کے لیے بنائے جا رہے ہیں ؟ سیاسی ایوانوں کو لرزا دینے والی خبر آگئی اڈیالہ جیل کی صفائی ،خاص کمرے تیار ،یہ کن کے لیے بنائے جا رہے ہیں ؟ سیاسی ایوانوں کو لرزا دینے والی خبر آگئی

لاہور (ویب ڈیسک ) اڈیالہ جیل کی صفائی ،خاص کمرے تیار ،یہ کن کے لیے بنائے جا رہے ہیں ؟ سیاسی ایوانوں کو لرزا دینے والی خبر آگئی ، معروف صحافی و کالم نگار مظہر برلاس نے اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ،پوری قوم بابا رحمتے کے ساتھ ہے۔اڈیالہ جیل میں صفائیاں کی جا رہی ہیں اور خاص کمرے تیار کئے جا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق معروف صحافی و کالم نگار مظہر برلاس نے اپنے ایک کالم ’بابا رحمتے کے ساتھ ‘ میں لکھا ہے کہ پاکستان پر اللہ کا خاص کرم ہوا ہے کہ یہاں لٹیروں کے گرد گھیرا تنگ ہو رہا ہے، لگتا ہے قوم کی دعائیں رنگ لائی ہیں، ایک عرصے سے عام پاکستانی یہ چاہتے تھے کہ ان کے ملک کو لوٹنے والوں کا حساب ہو۔اسی لئے تو پوری قوم بابے رحمتے کے ساتھ کھڑی ہے، سارا پاکستان اپنے بابے کے ساتھ ہے۔جوتا کلب کے نئے ممبر احسن اقبال نے اسلام آباد میں ماڈل جیل کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے جبکہ خواجہ آصف کے ساتھ سیالکوٹ میں چند نوجوانوں نے ’’والہانہ‘‘ عقیدت کا اظہار کیا ہے۔ جیل سے یاد آیا کہ آج کل اڈیالہ جیل میں صفائیاں جاری ہیں، کچھ خاص کمرے تیار ہو رہے ہیں، یہ خاص کمرے ان ’’سپیشل لوگوں‘‘ کے لئے ہیں جنہوں نے بڑے دل کے ساتھ ملک و قوم کو لوٹا، اس سلسلے میں انہوں نے کھلے دل کا مظاہرہ کیا تھا۔(ذ،ع)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے