انسانوں کی عجیب نسل

آپ نے یہ تو سنا ہوگا کہ اللہ کی بے تحاشہی مخلوقات ایسی ہے جس کے بارے ہمیں علم نہیں اور بہت سی ایسی عجیب صفات کی مالک ہین جن کو چھو لینے سے موت واقع ہو جاتی ہے ۔آپ نے جنات کی کہانیاں بہت سن رکھی ہوں گی لیکن ویسٹ افریقہ کے ملک بینن (Benin)میں جیتے جاگتے بھوت پائے جاتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بینن کے ان لوگوں کو ایگن گن (Egungun)کہا جاتا ہے۔ یہ درحقیقت ملک کے انتہائی پراسرار قبائل کے افراد ہوتے ہیں جو کبھی کبھار روایتی، زرق برق لباس پہن کر عام آبادیوں میں گھس آتے ہیں۔ان کا لباس اس طرح کا ہوتا ہے کہ ان کے جسم کا کوئی بھی حصہ عیاں نہیں ہوتا اور ان کی شناخت خفیہ ہی رہتی ہے۔عام دیہاتیوں میں یہ عقیدہ پایا جاتا ہے کہ جو شخص ان میں سے کسی بھوت کو چھو لے، وہ شخص اور بھوت دونوں کی موت واقع ہو جاتی ہے۔ چنانچہ عام لوگ ان بھوتوں سے مناسب فاصلے پر ہی رہتے ہیں۔

یہ بھوت عام شہریوں کے تنازعات کے فیصلے بھی کرتے ہیں۔ یہ لوگوں سے انتہائی ڈراونی اور بھاری آواز میں بات کرتے ہیں۔ بات کرتے وقت یہ ایسی زبان استعمال کرتے ہیں جو ان دیہاتیوں کی سمجھ میں نہیں آتی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے