امریکا: سگنل توڑنے والی خاتون کو گولی مار دی گئی

امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر میامی بیچ میں ٹریفک سگنل توڑنے والی خاتون کو پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئیں۔

میامی بیچ پولیس کے سربراہ ڈینیئل اوٹس کا کہنا تھا کہ سیاحتی علاقے میں ٹریفک سگنل توڑنے والی خاتون پولیس اہل کاروں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئی ہیں۔

پولیس سربراہ کے مطابق بی ایم ڈبلیو میں سوار خاتون نے انتہائی تیز رفتاری کے ساتھ پہلے ٹریفک سگنل توڑا اور پھر گاڑی سے دوسری کار کو ٹکر مار دی۔

ان کا کہنا تھا کہ گاڑی کو ٹکر مارنے کے بعد خاتون نے فرار ہونے کی کوشش کی اور اس دوران ایک پولیس اہل کار کو بھی ٹکر ماری جس کے بعد وہاں موجود پولیس اہلکاروں نے خاتون پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔

پولیس سربراہ کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والی خاتون کی گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہونے والے پولیس اہل کار ہسپتال میں موجود ہیں جہاں انھیں طبی امداد دی جارہی ہے۔

میامی بیچ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے کی تفتیش کی جائے گی تاہم ہلاک ہونے والی خاتون کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

دوسری جانب پولیس نے تصدیق کی ہے کہ مذکورہ خاتون کے ساتھ ایک مرد بھی گاڑی میں سوار تھے لیکن دونوں کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔

You May Also Like

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے