الیکشن 2018:

ملتا ن (ویب ڈیسک) ملتان کے حلقہ این اے 125میں عوا می نیشنل پا رٹی ( اے این پی)) کی پہلی خاتون امیدوار تحریک انصاف اور ن لیگ سے مقابلہ کرنے کے لیے میدان میں اترآئی اور موٹرسائیکل پرانتخابی مہم شروع کر دی ۔ایک رپو رٹ کے مطا بق اے این پی کی امیدوار نوشین جتوئی نے موٹر سائیکل پر انتخابی مہم شروع کرتے ہو ئے کہا ہے کہ،

ہے یہاں پر گندگی بہت زیادہ ہے انشا اللہ کامیاب ہو کر گندگی نالیوں کا مسلئہ حل کروں گی۔انتخابی نشان لالٹین لئے حلقہ این اے ایک سو پچپن سے خاتون امیدوار گلی گلی گھومتی،عوام کے مسائل سن رہی ہیں اور ووٹرز کا اعتماد بھی حاصل کررہی ہیں، عوام کا کہنا ہے پہلی دفع اے این پی آئی ہے تو انکو ووٹ دیں گے کامیاب کریں گے۔نوشین جتوئی نے مظلوم لوگوں کے کیس مفت لڑنے کا بھی اعلان کیا ہے، انصاف کی شمع لئے وکیل امیدوار نے عوامی مسائل حل کرنے کا عہد کیا ہے۔(س)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے