افغان مہاجرین کے حوالے سے حکومت کااچانک ناقابل یقین فیصلہ

پشاور (ویب ڈیسک) افغان مہاجرین کی مدت میں 2مہینے کی توسیع پر صوبائی حکومتوں کے احتجاج کے بعد وفاق نے ہر حال میں وطن واپسی کی ڈیڈ لائن اکتیس جون تک کردی ہے۔ افغان مہاجرین اب مزید تین ماہ پاکستان میں قیام کر سکیں گے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق افغان مہاجرین کو ہر حال میں افغانستان واپس جانے سے متعلق ڈیڈ لائن میں اب تک رواں سال

کے اکتیس جون تک توسیع کردی گئی ہے۔ڈیڈ لائن مارچ میں مکمل ہوئی تھی تاہم اس میں دوبارہ توسیع کی گئی ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ افغان مہاجرین کی ڈیڈ لائن میں آٹھویں بار توسیع پر صوبائی حکومتوںنے تحفظات کا اظہار کیا ہے اور موقف اختیار کیا ہے کہ افغان مہاجرین کی توسیع پر صوبوبائی حکومتوں کو اعتماد میں نہیں لیا گیا ہے وزارت سیفران کے ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے اکتیس جون کے بعد ہر حال میں افغان مہاجرین کی وطن واپسی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات شروع کئے ہیں ۔ اور اسے آخری ڈیڈ لائن تصور کرنے کی ہدایات کی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے