"احمد نورانی کا لڑکی سے معاشقہ حملے کا باعث بنا۔۔۔۔ حملہ کرنیوالے کون نکلے ؟تفتیش نے نیا رخ اختیار کرلیا

اسلام آباد (وحید ڈوگر ) اسلام آباد میں سینئر صحافی احمد نورانی پر زیرو پوائنٹ کے قریب حملے میں تفتیش نے نیا رخ اختیار کر لیا۔ حملہ ایک لڑکی کے ساتھ تعلق پیدا کرنے کی کوشش کی وجہ سے کیا گیا، پولیس ذرائع کے مطابق نجی اخبار کے صحافی احمد نورانی پر حملہ کرنے والے نوجوانوں کو اس بات کا رنج تھا کہ نورانی مبینہ طور پر ایک لڑکی سے دوستی بڑھانا چاہتے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق حملے میں نجی یونیورسٹی کے طلبہ کے ملوث ہونے کی اطلاع کے بعد پولیس نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا ہے اس حوالے سے ذرائع کا مزید کہنا تھا حملہ آور کی جانب سے احمد نورانی کو ٹارگٹ کر ک نشانہ بنایا گیا ہے۔ اسلام آباد کی نجی ٹی یونیورسٹی کے طلبہ اور مقامی صحافی کے درمیان ایک دو شہزہ کی وجہ سے تنازعہ تھا مقامی صحافی کو واچ کرنے کے بعد شکر پڑیاں گرین ایریا میں بیٹھ کر کیا گیا اور گھر سے نکلتے وقت موٹر سائیکل سواروں نے اس کا پیچھا کیا اور گرین ایریا میں شکر پڑیاں کے نزدیک تاک لگائے بیٹھے ساتھیوں کو مطلع کیا اس حوالے سے ایس ایچ او آبپارہ انسپکٹر خالد اعوان نے آن لائن کے استفسار پر بتایا کہ اس حوالے سے پولیس کی تحقیقات جاری ہے پولیس نے جائے وقوعہ اور تحقیقات کے دوران سامنے آنے والے تفصیلات ایف آئی اے اور دیگر اداروں کو لے کے بھیجی ہے یونیورسٹی کے طلبہ اور دو شیزہ پر ہونے والے جھگڑے کے حوالے سے ایس ایچ او آبپارہ نے مزید بات کرنے سے گریز کر تے ہوئے کہنا تھا کہ رپورٹ پر آنے پر ہی اس حوالے سے بتایا جا سکتا ہے واضح رہے وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کے حکم پر ایک تحقیقاتی کمیٹی بھی بنائی گئی ہے جس میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ نجی اخبار کے صحافی پر حملے میں نجی یونیورسٹی کے طلبہ ملوث ہین اور وجہ عناد ایک دو شیزہ بنی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے