اب تک کی بڑی خبر آگئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی عارف نظامی نے کہا کہ جہاں تک چودھری نثار علی خان کا تعلق ہے وہ پی ٹی آئی میں شامل ہو رہے ہیں۔ لاہور کا جلسہ ہو یا نہ ہو یہ پی ٹی آئی کے لیے ایک بڑی وکٹ ہے کیونکہ چودھری نثار علی خان شہباز شریف کے قریبی اور ذاتی دوست ہیں۔ میاں نواز شریف کے بھی اب تک خاص آدمی رہے ہیں۔ نواز شریف نے عدلیہ سے متعلق جو بیانات دئے ہو سکتا ہے کہ چودھری نثار علی خان ان بیانات سے مکمل طور پر مایوس ہو گئے ہوں اور ان کا ماننا ہو کہ میں اس بیانیے کی حمایت نہیں کر سکتا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے