آصف زرداری 2018 کے الیکشن سے قبل بڑی گیم کھیل گئے،

بدین(ویب ڈیسک)ضلع بدین کی تحصیل ٹنڈو باگو کی اہم سیاسی شخصیات و معززین کی جانب سے پی پی پی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل ٹنڈوباگو سے وابسطہ شخصیات نے ایم این اے فریال تالپور سے ملاقات کرکے شمولیت کا اعلان کیا ۔۔صوفی محمد حنیف، محمد آصف
محمد سلیم، فقیر محمد، ذوالفقار آرائیں پی پی پی میں شامل ہو گئے۔غلام مرتضیٰ آرائیں، ارشد گورائیا، اشرف چڈھڑ اور تماچی بھیل نی جانب سے پی پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ پی پی پی ضلع بدین کے صدر رمضان چانڈیو، سائیں بخش جمالی، فدا مندھرو موجود تھے۔پپو شاہ، یاسمین شاہ اور دیگر پارٹی رہنما بھی موقعے پر موجود تھے۔پیپلز پارٹی آئندہ انتخابات جیت کر وفاق سمیت چاروں صوبوں میں حکومت بنائے گی۔ایم این اے فریال تالپور نواز لیگ کے جھوٹے وعدوں کی ستائی ہوئی عوام کی امیدوں کا مرکز بلاول بھٹو ہیں۔ گل محمد جکھرانی کا کہنا ہے کہ 2018 کے عام انتخابات میں بدین کی عوام غنڈہ گردی اور زور و زبر کی سیاست کا خاتمہ کردیگی۔ ضلع بدین جیالوں کا قلعہ ہے، عوام آئندہ انتخابات میں مصنوعی بلبلوں سے ھوا نکال دیگی۔(م،ش)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے